اس فوٹو میں کیا خاص بات ہے خود دیکھ لو





سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے قومی ٹیلی ویژن ”نیٹ ورک ٹین“ کی نیوزکاسٹر نتارشا بیلنگ کی خبروں کی بجائے ان کی قمیض کے گلے کے ڈیزائن نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔
نتارشا نے خبروں کا مقبول پروگرام "Ten's Eyewitness News" پیش کرتے ہوئے جو قمیض پہن رکھی تھی اس کے گلے کے ڈیزائن کو بعض شیطان ذہن والے لوگوں نے اسے قابل اعتراض اشیاء سے تشبیہہ دے ڈالی۔ ویب سائٹ Uni lad نے نتارشا کی تصویر کے ساتھ یہ جملہ لکھا، ”آپ ایک دفعہ اسے دیکھ لیں تو پھر ان دیکھا نہیں کرسکتے۔“

 اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد اسے فیس بک پر 110,000مرتبہ لائک کیا جاچکا ہے اور ہزاروں لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا ہے۔ اکثر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں تو انہیں تصویر میں کوئی گڑ بڑ نظر نہیں آئی لیکن جب ان کی توجہ مخصوص پہلو کی طرف دلائی گئی تو وہ بھی اتفاق کرنے پر مجبور ہوگئے۔ نیوز کاسٹر کی طرف سے تاحال یہ وضاحت نہیں آئی کہ ان کی قمیض کا ڈیزائن اتفاقاً ایسا تھا یا انہوں نے ارادتاً کوئی شرارت کی تھی۔


Share this

Related Posts

Previous
Next Post »